(24 نیوز)وزیر اعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ وزیر اعظم سے درخواست کروں گا کہ عمران خان کی عیادت کرنی چاہئے ،اپنی پارٹی قیادت کو بھی درخواست کی ہے کہ ہمیں عمران خان کے پاس جانا چاہئے ۔
قمر زمان کائرہ کا کہناتھا کہ اگر تحریک انصاف کی جانب سے مثبت جواب آتا ہے تو ہم ضرور عیادت کیلئے جائیں گے ،جمہوریت ڈیڈلاک کا نہیں ڈائیلاگ کا نام ہے،وزیراعظم کے مشیر نے کہاکہ سیاست میں مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں، حالات کو متوازن رکھنے کیلئے تحمل کا مظاہرہ کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ مذاکرات ہمیشہ غیر شروط ہوتے ہیں، ہم مذاکرات کے حامی ہیں اور احتجاج کا حق بھی تسلیم کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے ملزم کی اہلیہ کا بیان بھی سامنے آگیا