اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

Nov 04, 2022 | 19:54:PM

(بابر شہزاد ترک) وفاقی بیوروکریسی میں متعدد تقرریاں اور تبادلے کر دئے گئے اور اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آڈٹ، اِن لینڈ ریونیو اینڈ کسٹمز لاہور شہزاد اقبال کا تبادلہ کر دیا گیا، شہزاد اقبال چیف فنانس اینڈ اکاو¿نٹس افسر وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی تعینات،جوائنٹ سیکرٹری اقتصادی امور سیدہ عدیلہ بخاری کا تبادلہ کر دیا گیا تاہم گریڈ 20 کی سیدہ عدیلہ بخاری کی خدمات ایف بی آر کو واپس تفویض کر دی گئیں۔ تقرری کے منتظر افتخار حسین جوائنٹ سیکرٹری بحری امور ڈویڑن تعینات ، بلوچستان حکومت میں تعینات پولیس سروس، گریڈ 18 کے محمد حسن نے ریٹائرمنٹ حاصل کر لی۔ تقرر کے منتظر گریڈ 22 کے جواد پال او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن بنا دیئے گئے
تاہم تقرر کے منتظر گریڈ 21 کے معراج انیس عارف او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن بنا دیئے گئے اور او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن محمد چن زیب سیکشن افسر اقتصادی امور ڈویڑن تعینات کر دئے گئے۔ ایس پی محمد حسن یکم فروری 2023 کو ریٹائر ہوں گے۔ 

مزیدخبریں