عمران خان کی مکمل طبیعت بحالی تک لانگ مارچ موخر ، مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گا، ذلفی بخاری کی نسیم زہرہ کے پروگرام میں گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) 24نیوز کے پروگرام نسیم زہرہ ایٹ ایٹ میں میزبان نسیم زہرہ سے گفتگو کرتے ہوئے ذلفی بخاری نے کہا کہ عمران خان کی طبیعت مکمل طور پر صحیح ہونے تک لانگ مارچ موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عمران خان نے خود بھی کہا ہے کہ وہ طبیعت بہتر ہونے پر حقیقی آزادی کی جدوجہد اور حصول کے لئے دوبارہ سڑکوں پر نکلیں گے اور دوبارہ اسلام ا?باد کے لئے کال دیں گے۔ ذلفی بخاری نے کہا کہ عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے خلاف قوم مشتعل ہے مگر ہم نے اپنے کارکنوں کو سنبھالا ہوا ہے۔ ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ لانگ مارچ دوبارہ شروع ہونے تک جاری رہے گا۔