ٹونٹی فور نیوز کی اسپیشل ٹرانسمیشن میں سابق کرکٹرز نے ولیم سن کی ٹیم کو لیڈ کرنے کی صلاحیت کو نیوزی لینڈ ٹیم کی اہم جیت کی وجہ قرار دیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ٹونٹی فور نیوز کی اسپیشل ٹرانسمیشن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ہنگامہ میں سابق کرکٹرز کپتان کین ولیم سن کی ٹیم کو لیڈ کرنے کی صلاحیت کو نیوزی لینڈ ٹیم کی اہم جیت کی وجہ قرار دیا۔
سابق کرکٹرسلیم ملک کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کی بروقت اور اچھے رن ریٹ کے ساتھ اسکور کرنا اسکے اچھے کھلاڑی ہونے کی نشانی ہے ۔ انھوںنے کہا کہ ولیمسن نے 35گیندوں پر 61رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس نے جیت کی راہ موار کی اور وہ سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اچھے کھلاڑی اپنے لئے نہیں کھیلتے بلکہ ٹیم کے لئے کھیلتے ہیں اور اپنے 20اسکور شروع میں پکے کرنے کی بجائے وقت کی ضرورت اور رن ریٹ دیکھتے ہیں تاکہ وہ ٹیم کی جیت کو یقینی بنائیں۔
سابق فاسٹ باولر وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ اچھی ٹیموں میں کھلاڑی اپنا اپنا رول نبھاتے ہیں اور اس کے مطابق کھیل پیش کرتے ہیں اور کھیل میں اجتماعیت پر فوکس کرتے ہیں نہ کہ انفرادی کھیل پر۔
سابق فاسٹ باولر محمد عامر کا کہنا تھا کہ اچھے کھلاڑی اپنے مخالف کو پڑھتے ہیں اور اس کے مطابق اپنے کھیل کو متعین کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ باولر اور بیٹسمین ایک دوسرے کا ذہن پڑھ کر کھیلتے ہیں اور اچھا بیٹسمین اور باولر کی اچھی گیند کو بھی بری گیند میں بدل دیتے ہیں اور باولر کو انڈر پریشر لے آتے ہیں تاکہ اچھا اسکور حاصل کر سکیں۔