ملالہ کا اسرائیل کو غزہ میں اندھا دھند حملوں کو ختم کرنے کا مطابلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل حکومت کو ان اندھا دھند حملوں کو ختم کرنا چاہیے، حملوں سے ہزاروں بےگناہ فلسطینی بچے اور خاندان شہید ہورہے ہیں۔
غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے۔ ملالہ نے ”ایکس“ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ “بچوں اور اسکولوں کو کبھی بھی نشانہ نہیں بنایا جانا چاہئے۔ یہ رائے کا معاملہ نہیں ہے، یہ بین الاقوامی قانون ہے، “
ملالہ یوسف زئی نے مزید کہا کہ میں جنگ بندی کا مطالبہ دہرا رہی ہوں اور اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کرتی ہوں کہ وہ ایسے حملے بند کرے جن سے ہزاروں فلسطینی بچے اور ان کے اہل خانہ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
Children and schools should never be targets. This isn’t a matter of opinion — it’s international law.
— Malala Yousafzai (@Malala) November 3, 2023
I continue my call for a ceasefire. The Israeli government must end these indiscriminate attacks that have cost thousands of innocent Palestinian children and families their… https://t.co/1DuJBKGX4X
یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کے سب سے بڑے اسپتال کے باہر ایک ایمبولینس کو نشانہ بنانے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اسے حماس استعمال کر رہی تھی۔
اسرائیل کے ایمبولینسوں پر حملے کے بعد خبر رساں ادارے اے ایف پی کے صحافی نے دیکھا کہ ایک بچے کو اٹھا کر لے جایا جا رہا ہے اور ایک مردہ گھوڑے کو خون میں لت پت فلسطینی ہلال احمر کی ایمبولینس کے پاس پڑا دیکھا جاسکتا ہے.
مزید پڑھیں: اسرائیلی فورسز کا ایمبولینس کے قافلے پر حملہ، بچوں سمیت 14 افراد شہید
غزہ میں ایمبولینسوں پر حملے کے بعد اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے ایک ایمبولینس پر فضائی حملہ کیا ہے جس کی نشاندہی فورسز نے حماس کے ایک دہشت گرد سیل کی جانب سے جنگی علاقے میں ان کی پوزیشن کے قریب استعمال کرنے کے طور پر کی تھی۔