ورلڈ کپ سیمی فائنل سے پہلے بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی بھارتی ٹیم کو ایک بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا۔
آئی سی سی کے مطابق بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں، وہ ٹخنے کی انجری سی چھٹکارا نہیں پا سکے۔
ہاردک پانڈیا بنگلا دیش کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔
India's star all-rounder to miss the remainder of #CWC23.
— ICC (@ICC) November 4, 2023
Details https://t.co/oE1Fh9e5hG
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق ہاردک پانڈیا کی جگہ پراسدھ کرشنا کو بھارتی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ورلڈ کپ: پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
پراسدھ کرشنا کی منظوری آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے دے دی ہے اور وہ اتوار کو جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔