(ویب ڈیسک) زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، رقبے کے لحاظ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کے علاقے بیلہ میں آج علی الصبح 3.2 شدت کا زلزلہ آیا جس کی وجہ سے ہر طرف خوف پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کی شدت3.2 تھی اور گہرائی 22 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز 16 کلو میٹر دور شمال میں تھا، زلزلے کے بعد ہر طرف لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ابھی تک کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: خوفناک زلزلہ،تباہی مچ گئی
ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے، پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے، زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں، زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے، زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں، زلزلوں کا آنا یا آتش فشاں کا پھٹنا، ان علاقوں میں زیادہ ہے جو ان پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہیں۔
ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے، پاکستان کا دو تہائی علاقہ فالٹ لائنز پر ہے جس کے باعث ان علاقوں میں کسی بھی وقت زلزلہ آسکتا ہے۔