نیپال میں زلزلہ ، نقصان پر افسوس ہے: نگران وزیراعظم

Nov 04, 2023 | 11:16:AM

(24نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نیپال میں زلزلے سے ہونیوالے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں نیپال کے ساتھ کھڑا ہے۔

نگران وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں لکھا کہ ہماری ہمدردیاں گزشتہ رات نیپال میں آنے والے زلزلے کے متاثرین کے ساتھ ہیں، زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں اور املاک کا نقصان ہوا، پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں نیپال کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان نیپال کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔

خیال رہے کہ نیپال میں رات گئے آنیوالے زلزلے کے نتیجے میں اب تک 100 سے زائد افرادہلاک ہوچکے ہیں جبکہ املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے ۔

مزیدخبریں