(ویب ڈیسک)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔
سابق وفاقی وزیر وفاقی اطلاعات فواد چوہدری کو تھانہ اب پارہ میں درج ایف آئی آر کے تحت گرفتار کیا گیا, ان کے خلاف تھانہ اب پارہ میں بیس اگست کو مقدمہ درج تھا
فواد چوہدری پر پی ٹی آئی کی ریلی نکالنے اور سڑکیں بلاک کرنے کا الزام ہے، وہ آج ایف سیون تھری میں فیملی کے ساتھ پارک میں ناشتہ کر رہے تھے، ایس ایچ او آب پارہ نے پولیس کی نفری کے ہمراہ انہیں وہاں سے گرفتار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: رہائی مل گئی
دوسری جانب فواد چودھری کی اہلیہ کے مطابق ان کے شوہر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ،حبا چودھری نے بتایا کہ فواد چودھری کو سادہ لباس میں ملبوس افراد اور پولیس نے گرفتار کیا، ہمیں کچھ نہیں بتایا گیا کہ فواد کو کیوں گرفتار کیا جا رہا ہے۔
گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی دفعہ 144 کی خلاف وزری کے کیس میں 13 نومبر تک ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی تھی۔
خیال رہے کہ فواد چودھری کیخلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔