(24نیوز)ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر محمد اشرف طاہر انتقال کر گئے،خاندانی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر محمد اشرف طاہر کا امریکا میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوا۔
نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ڈاکٹر محمد اشرف طاہر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے، محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر محمد اشرف طاہر نے پنجاب میں فرانزک سائنس میں گراں قدر خدمات انجام دیں،مرحوم کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: رہائی مل گئی