ایف بی آر نے مسلسل چوتھے مہینے ڈومیسٹک ٹیکسز کا ہدف حاصل کر لیا

Nov 04, 2023 | 15:32:PM
ایف بی آر نے مسلسل چوتھے مہینے ڈومیسٹک ٹیکسز کا ہدف حاصل کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایف بی آر نے مسلسل چوتھے مہینے میں   43 فیصد کے غیر معمولی اضافہ کے ساتھ ڈومیسٹک ٹیکسز کا ہدف حاصل کر لیا۔

ایف بی آر کے مطابق جولائی سے اکتوبر 2023 کے دوران ایف بی آر نے 2 ہزار 682 ارب روپے کے ہدف کے مقابلہ میں 2 ہزار 748 ارب روپے جمع کئے، گزشتہ سال 2022 میں اسی مدت کے دوران 2 ہزار 159 ارب روپے جمع کئے  گئے تھے، ایف بی آر نے اکتوبر 2023 میں محصولات جمع کرنے کا ہدف  حاصل کرنے کے لئے انتھک کوششیں کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کا ریٹ گر گیا

ایف بی آر کا مزید کہنا ہے کہ اکتوبر 2023 کے دوران 707 ارب روپے کے محصولات جمع کئے گئے جبکہ گذشتہ سال اسی مدت میں 516 ارب روپے جمع کئے گئے تھے، رواں مالی سال کے چار ماہ کے دوران 158 ارب روپے کے ریفنڈز بھی جاری کئے ہیں، ٹیکس سال 2023   کے لئے 31 اکتوبر تک 2.9 ملین گوشوارے جمع کرائے جا چکے ہیں، گذشتہ سال اسی عرصہ میں 2.57   ملین گوشوارے جمع کئے گئے تھے، گذشتہ سال کے مقابلہ میں اب تک 3 لاکھ 30 ہزار گوشوارے زیادہ جمع کرائے جا چکے ہیں۔