(ارشاد قریشی)غیرقانونی طور پر مقیم افغانیوں سمیت غیر ملکیوں بارے حکومتی پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے،تیسرے روز بھی 117 سے زائد غیر ملکی کیمپ منتقل کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، انتظامیہ کے مطابق تحویل میں لئے گئے غیر ملکیوں کو راولپنڈی کے خیابان سرسید ہولڈنگ سینٹرز میں منتقل کردیا گیا جبکہ تیسرے روز ضلع و تحصیلوں سے 117 سے زائد غیر ملکی کیمپ منتقل کیا گیا اور مزید 17 غیر ملکیوں کو طورخم باڈر سے افغانستان بھجوایا گیا۔
انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی کیمپ سے اب تک 50افراد کو کسی بھی قسم کی شناختی دستاویزات نہ ہونے پر افغانستان بھیجوایاگیا،خواتین اور بچوں کیلئے ہولڈنگ سینٹرز میں قیام اور صحت کی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی ریاست منی پور میں باغیوں کے حملے میں درجنوں پولیس اہلکار ہلاک