(افضل بلال) پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث پھر روک دیا گیا، اگر کھیل دوبارہ شروع نہ ہوا تو پاکستان میچ جیت جائے گا۔
بھارت میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈ کپ کے 13 ویں ایڈیشن کے 35 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 401 رنز سکور بنائے، ہد ف کے تعاقب مین پاکستانی ٹیم نے 21.3 اوورز میں 160 رنز سکور بنا لئے تو بارش کے باعث میچ روک دی گیا، پارش تھمنے پر میچ 41 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بارش کے باعث اوورز میں کٹوتی؛ پاکستان کوجیت کیلئے کتنی گیندوں میں کتنے رنز درکار؟بڑا فیصلہ ہوگیا
بارش کے تھمتے ہی میچ دوبارہ شروع ہوا تو پاکستانی ٹیم کو ڈی ایل ایس کے تحت 41 اوورز میں جیت کے لئے 340 رنز کا ہدف دے دیا گیا، میچ دوبارہ شروع ہوا تو صرف 2 اوورز ہی ہو پائے اور بارش کے باعث ایک بار پھر میچ کو روک دیا گیا۔
اس وقت پاکستان ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 21 رنز آگے ہے، میچ شروع نہ ہوا تو پاکستان 21 رنز سے جیت جائے گا, فخر زمان 81 گیندوں پر 126 رنز جبکہ بابر اعظم 66 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، قومی ٹیم نے 25.3 اورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 200 رنز بنالیے ہیں۔