جنوبی افریقا نے ورلڈکپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

Nov 04, 2023 | 19:52:PM
جنوبی افریقا نے ورلڈکپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ  اپنے انجام کی طرف رواں دواں ہیں ،بھارت کے بعد ایک اور ٹیم نے سیمی فائنل کوالیفائڈ کرلیا.

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، جنوبی افریقا کی ٹیم سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی دوسری ٹیم بن گئی، اس سے قبل بھارتی ٹیم سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہے، جبکہ بھارت کی ٹیم پہلے ہی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر بھارتی ٹیم 14 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جنوبی افریقہ 12 کے ساتھ دوسرے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

پاکستان کی ٹیم 8 میں سے چار میچز جیت کر پانچویں نمبر پر آگئی ہے جبکہ افغانستان کی ٹیم چھٹے نمبر پر چلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:نیوزی لینڈ کیخلاف شاندار کارکردگی کے بعد فخر زمان نے انگلینڈ کیخلاف میچ میں اپنے ارادے ظاہر کر دیئے

ورلڈ کپ 2023ء کے سیمی فائنل کیلئے ابھی دو ٹیموں کا فیصلہ ہونا باقی ہے، جس کیلئے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، پاکستان اور افغانستان دوڑ میں شامل ہیں۔