(ویب ڈیسک)ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے فیٹف سے بھارتی حکومت کی جانب ے قوانین کی آڑ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے انسداد دہشتگردی کے نام پر بھارت میں موجود انسانی و سماجی حقوق کے کارکنوں اور تنظیموں پر بدترین کریک ڈاؤن جاری ہے ،بھارتی حکومت اپنی پالیسیوں پر تنقید کرنے والوں کے خلاف بدترین ہتھکنڈے اپنا رہی ہے جسے فیٹف کو مدنظر رکھنا چاہیے۔
بھارتی سرکار فیٹف کی انسداد دہشتگردی قوانین کی آڑ میں سیاسی کارکنوں اور اقلیتوں پر ظالمانہ کاروائیاں کر رہی ہے، بھارتی حکومت نے فارن کانٹریبیوشن ریگولیشن، انسداد غیرقانونی سرگرمی ایکٹ اور انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کا ناجائز استعمال کر رہی ہے جس کی روک تھام انتہائی ضروری ہے۔
بھارتی ہندوتوا سرکار کی غیر قانونی کاروائیاں انسانی حقوق اور فیٹف کی ہدایات کی کھلی خلاف ورزی ہیں جس کا نوٹس لینا ناگزیر ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی ریاست منی پور میں باغیوں کے حملے میں کتنے پولیس اہلکار مارے گئے؟ ہمسایہ ملک میں ہلچل مچ گئی