(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ عرفی جاوید گزشتہ روز اپنی گرفتاری کے باعث شہ سرخیوں کی زینت بنی رہیں تاہم اب ان کی گرفتاری کی حقیقت سامنے آ گئی ہے۔
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جنگل میں آگ کی طرح پھیلی جس میں دیکھایا گیا تھا کہ اداکارہ عرفی جاوید کو انکے نازیبا لباس کے سبب پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔
وائرل ویڈیو میں دو پولیس اہلکار افسران عرفی کو دونوں ہاتھوں سے پکڑ کر پولیس وین کی جانب لے جارہی ہیں جب کہ عرفی مسلسل ان اہلکاروں سے گرفتاری کی وجہ معلوم کرتی سنائی دے رہی ہیں۔
گزفتاری کے دوران بھی عرفی اپنے منفرد لباس سرخ دل نما ٹاپ اور ڈینم پینٹ پہنے ہوئی تھیں جس پر صارفین نے عرفی جاوید کی مبینہ گرفتاری کی اس ویڈیو کو سستی شہرت کے نیا ہتھکنڈا قرار دیا۔
تاہم اداکارہ کا یہ گرفتاری کا ڈرامہ زیادہ دیر تک نہ چل سکا، فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عرفی نےسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ"یہ محض ایک ویڈیو شوٹ تھا جو ایک معروف کلاتھنگ برانڈ 'فریک ان انڈیا' کے لیے عکس بند کیا گیا تھا۔"
واضح رہے کہ ممبئی پولیس کی جانب سے اس ویڈیو کو فلمانے کے لیے پولیس کی وردی کا ناجائز استعمال کرنے پر سخت ایکشن لے لیا گیا ہے,دوسری طرف صارفین کی جانب سے عرفی کو انکے لباس اور اس جھوٹے ڈرامے پر شدید برہمی اظہار کیا جارہا ہے۔
صارف کا کمنٹ سیکشن میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ"کاش تم واقعی ہندوستان کی ثقافت اور روایات کی بے حرمتی کرنے اور مسلمانوں کی ثقافت اور اخلاقی اقدار کی توہین کرنے پر گرفتار ہو جاتیں"۔
یہ بھی پڑھیں:سونیا حسین کا معصومانہ جواب سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا
صارف کا عرفی کو مخاطب کرکےمزید کہنا تھا کہ" ایسے کپڑے پہن کر اور اپنے جسم کو زیادہ سے زیادہ دکھا کر مسلمانوں کا نام بدنام کرنے میں کیا تمہیں شرم نہیں آتی؟ اپنے جسم کو عوام میں بے نقاب کرنا اور وہ بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جہاں پوری دنیا آپ کو دیکھ رہی ہے"۔