(24نیوز)کابینہ کی منظوری کے بعد پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،وزارت بین الصوبائی رابطہ نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں 3 ماہ کی توسیع دی گئی،پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی بورڈ آف گورنرز اور چیئرمین کا الیکشن کرائے گی،پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی بورڈ کے روزمرہ کے امور نمٹائے گی پالیسی فیصلے نہیں کرسکے گی،پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو 3 ماہ سے زیادہ توسیع نہیں ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: انتخابات سے قبل اہم عہدیدار کی چھٹی