پہلا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 204 رنز کا ہدف

قومی ٹیم چار فاسٹ بولرز شاہین شاہ ،نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین کےساتھ میدان میں اتری ہے 

Nov 04, 2024 | 09:03:AM
 پہلا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 204 رنز کا ہدف
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان اورآسٹریلیاکے درمیان  تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 204 رنز کا ہدف دے دیا ۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے پہلے ون ڈے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا اورقومی ٹیم 46.4 اوورز میں 203 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔

صائم ایوب 1 اور عبداللہ شفیق 12 رنز پر مچیل اسٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوئے تھے،اس کے بعد بابر اعظم کو ایڈم زمپا نے 37 رنز پر آؤٹ کیا جبکہ کامران غلام 5 رنز بناکر پیٹ کمنز کی گیند  پر آئوٹ ہوئے۔

سلمان علی آغا کو سین ایبٹ نے 12 جبکہ کپتان محمد رضوان کو مارنس لبوشین نے 44 رنز پر آؤٹ کیا، شاہین شاہ آفریدی 24 رنز بناکر اسٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوئے، عرفان خان 22 رنز پر رن آؤٹ ہوئے،نسیم شاہ کو پیٹ کمنز نے 40 اور حارث رؤف کو ایڈم زمپا نے صفر پر آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیاتھا ،پاکستانی ٹیم ایک سال بعد ون ڈے انٹرنیشنل کھیل رہی ہے۔قومی ٹیم چار فاسٹ بولرز شاہین شاہ ،نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین کےساتھ میدان میں اتری ہے 

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 8 نومبر کو ایڈیلیڈ اوول میں ہوگا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 10 نومبر کو پرتھ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،تینوں ون ڈے میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔