پاراچنار میں ایک ہفتے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے
اسموگ کے باعث پنجاب حکومت نے لاہور میں آج سے ایک ہفتے کیلئے پانچویں جماعت تک کے سکول بند کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پارا چنار میں ایک ہفتے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے۔
چیئرمین پرائیویٹ ایجوکیشن نے ایک ہفتے بعد تعلیمی ادارے کھلنے کی تصدیق کر دی،انہوں نے بتایا کہ راستوں کی بندش سے ایندھن ختم ہونے کے باعث سکول بند کرنے پڑے تھے۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ تیل، خوراک اور ادویات پر مشتمل سامان پارا چنار پہنچا دیا گیا ہے۔
دوسری جانب اسموگ کے باعث پنجاب حکومت نے لاہور میں آج سے ایک ہفتے کیلئے پانچویں جماعت تک کے سکول بند کر دیئے ہیں,محکمہ ماحولیات اور اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق 4 سے 9 نومبر تک لاہور کے تمام پرائمری تعلیمی ادارے بند رہیں گے، نوٹیفکیشن کا اطلاق لاہور کے تمام نجی و سرکاری سکولز پر ہوگا۔
سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ ڈائیلاگ سے ہی اسموگ کے معاملات بہتر کرسکتے ہیں۔