کچھ بھی ہو عمران خان ڈیل نہیں کریں گے: فواد چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حالات جیسے بھی ہو جائیں عمران خان ڈیل نہیں کریں گے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتےفواد چودھری کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کے وقت اسمبلی تحلیل کرنیکا منصوبہ صرف چار لوگوں کو پتہ تھا.
بانی پی ٹی آئی، عارف علوی،اٹارنی جنرل اور میں منصوبے سے آگاہ تھے۔
عدم اعتماد سے 4دن پہلے بانی پی ٹی آئی کی جنرل باجوہ سے ملاقات ہوئی، جنرل باجوہ نے عمران خان سے کہا ہم انتظام کرلیں گے۔