ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

Nov 04, 2024 | 10:18:AM
ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نومبر آ گیا مگر موسم نہ بدلا،محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک  رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آباد اورگردونواح میں بھی موسم خشک رہنےکا امکان ہے،صبح اوررات کےاوقات میں سیالکوٹ،نارووال،گوجرانوالہ،لاہور،اوکاڑہ میں سموگ کاامکان ہے جبکہ شیخوپورہ، قصور،فیصل آباد،سرگودھا،،بہاولپور،ملتان،رحیم یارخان،ڈی جی خان میں سموگ کی توقع ہے.

دوسری جانب خیبرپختونخوا کےبیشتراضلاع میں موسم خشک،پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہنےکا امکان ہے،سندھ کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،بلوچستان کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک،پہاڑی علاقوں میں موسم سردرہنےکی توقع ہے،اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک  اور سرد رہنے کا امکان ہے۔
 شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح میں ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان بھی ہے جس کے نتیجے میں حدِ نگاہ جزوی طور پر متاثر ہونے کی بھی توقع ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر میں کم سے کم درجۂ حرارت 23.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 88 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔