جہیزسے پرہیزکریں،اداکار آریز احمد کامداحوں کومشورہ 

انسٹاگرام پرسوال جواب کے سیشن میں ایک مداح نے ان سے بہن کی شادی کیلئے جہیز کی مدد مانگی تھی

Nov 04, 2024 | 10:26:AM
جہیزسے پرہیزکریں،اداکار آریز احمد کامداحوں کومشورہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکار آریز احمد نےمداحوں کوجہیز سے پرہیز کرنے کامشورہ دے دیا۔

اداکارہ حبا بخاری کےاداکار شوہر آریز احمد نے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا سیشن رکھا جس پر ایک مداح نے ان سے اپنی بہن کی شادی کیلئے جہیز کی مدد مانگی اور لکھا کہ سر جہیز چاہیئے بہن کی شادی ہے اس کے لیے جہیز نہیں ہے۔

آریز احمد نے اس پرمداح کو ہدایت کرتے ہوئے لکھا کہ جہیز سے پرہیز، اگر لڑکا جہیز کی ڈیمانڈ کر رہا ہے تو منع کر دیں، اللہ پر بھروسہ رکھیں۔

آریز احمد کے اس مشورے پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جُلا ردعمل سامنے آرہا ہے، کچھ صارفین اداکار کی حمایت کر رہے ہیں اور جہیز سے انکاری ہیں جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ اداکار مدد کرنے کے بجائے اپنی جان چھڑانے کیلئے ایسا مشورہ دے رہے ہیں،وہ خود کوئی ایسا لڑکا ڈھونڈ دیں جو جہیز نہ لے۔

واضح رہے کہ آریز احمد اور اداکارہ حبا بخاری 2022 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور جلد ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔