الرجی، کھانسی اور سموگ سے پھیپھڑوں کی حفاظت کا جڑی بوٹیوں سے علاج

Nov 04, 2024 | 11:04:AM
 الرجی، کھانسی اور سموگ سے پھیپھڑوں کی حفاظت کا جڑی بوٹیوں سے علاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رمشاء مقصود) سموگ کے باعث پھیلنے والی مختلف بیماریوں  نے عوام کی زندگی مزید مشکل بنادی ہے، خشک کھانسی، الرجی، آنکھوں کی سویلنگ اور پھیپھڑوں کی کمزوری جیسے امراض پھیل رہے ہیں۔

فضاء علی کے شو میں آئے حکیم سلمان اسحاق نے  الرجی، کھانسی اور سموگ سے پھیپھڑوں کی حفاظت  جڑی بوٹیوں سے علاج بتا دیا۔

تفصیلات کے مطابق24 نیو ز کے شو "مارننگ ودِ فضا"   حکیم سلمان اسحاق نے شرکت کی،جہاں فضاء علی نے ان سے پوچھا کہ سموگ کے باعث پھیلنے والی گلے کی بیماریاں، خشک کھانسی، زکام اور نزلے سے بچنے کیلئے ہمیں کیا کرنا چاہیے۔

حکیم سلمان اسحاق صاحب  کا کہنا تھا کہ دھوئیں کی وجہ سے گلے میں ہونے والی کھانسی نہ صرف تکلیف دہ ہوتی ہے، بلکہ اس سے گلے میں خشکی بھی پیدا ہو جاتی ہے۔ جب پھیپھڑوں کی اندرونی لائننگ، جسے میوکوزل میمبرین کہتے ہیں، سوج جاتی ہے اور نمی فراہم نہیں کر پاتی، تو گلے میں شدید خشکی پیدا ہوتی ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ مریض کو کھانسی کی شدید حالت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس میں کچھ نکلتا نہیں ہے یا پھر گدلی شکل میں نکلتا ہے۔

گلے کی خشکی اور کھانسی کا قدرتی علاج
حکیم سلمان اسحاق  نے کہا کہ ایسی حالت میں، آپ کو کچھ دوا بتاتا ہوں۔

علاج کے اجزاء 

انہوں نے کہا کہ ایسی صورت میں، آپ کو چند قدرتی اجزاء کی ضرورت ہوگی:

تیز پات: اس کا استعمال کھانسی کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
جنگلی پودینہ: یہ عام پودینے سے زیادہ موثر ہوتا ہے۔
اجوائن: گلے کی جلن کو کم کرنے میں معاون ہے۔
نمک: یہ اجزاء کے اثرات کو بڑھاتا ہے۔

جڑی بوٹیوں سے چسٹ انفیکشن کا علاج
حکیم نے بتایا کہ ان تمام اجزاء کو اچھی طرح پیس کر پاؤڈر بنا لیں۔ آپ کو یہ پاوڈر دن میں چار بار، ہاف چمچ پانی کے ساتھ لینا ہے۔لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ کھٹی چیزیں اور تلی ہوئی چیزیں بالکل بند کر دیں اور سردی سے بھی بچیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ کھانسی ہوتی ہے جو عموماً رات کو زیادہ ہوتی ہے، اور ایسے مریض جو رات بھر کھانسی کرتے رہتے ہیں، ان کا حال بُرا ہو جاتا ہے۔ دو سے تین دن اس دوا کا استعمال کریں تو خوش کی کھانسی مکمل طور پر ختم ہو جاتی ہے۔

خشکی کی شدت اور خون آنا
اگر کھانسی کے ساتھ ساتھ گلے سے خون آنا شروع ہو جائے، تو یہ ظاہر کرتا ہے کہ خشکی زیادہ ہو گئی ہے، ایسی صورت میں، آپ کو چند اور اجزاء کی ضرورت ہے جو خشکی کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ نمی بھی فراہم کریں:

ہلدی (ترمریک)،گلیسرین اور سوف
ان سب اجزاء کو ملا کر پاؤڈر بنائیں اور اسے دن میں تین بار، ہاف چمچ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔

دھوئیں سے پھیپھڑوں کی حفاظت
دھوئیں کی وجہ سے پھیپھڑوں کی کمزوری سے بچنے کے لیے، آپ کو "اناب" (کشمش)، "لسوڑی" (لہسن)، اور "گلے بنسہ" (چندن) جیسے قدرتی اجزاء کا استعمال کرنا چاہیے۔ ان اجزاء کو دو کپ پانی میں ابالیں اور جب ایک کپ رہ جائے تو چھان کر پئیں۔

گلے کی جلن کے لیے املتاس
اگر آپ کو گلے میں جلن یا خرابی محسوس ہو رہی ہو تو "املتاس" کا استعمال کریں۔ اسے دو کپ پانی میں ابالیں اور جب ایک کپ رہ جائے تو اس کا غرارے کریں۔ یہ قدرتی علاج آپ کو اس موسم میں صحت مند رکھنے میں مدد دے گا۔