(24نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر مثبت تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے، 1039 پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 91 ہزار 899 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 1893 پوائنٹس اضافے کیساتھ 90 ہزار 859 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹربینک میں روپیہ تگڑا ہوگیا اور ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے سستا ہونے کے بعد 277 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن ڈالر کا ریت 277 روپے ، 61 پیسے پر بند ہوا تھا۔