بابا گرو نانک کی سالگرہ پر بھارت سے 3 ہزار یاتری پاکستان آئینگے: وزیرِ اقلیتی امور
سکھ یاتریوں کے لیے سکیورٹی ا ور دیگر انتظامات یقینی بنائے جا رہے ہیں: رمیش سنگھ اروڑہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیرِ اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ بابا گرو نانک کی سالگرہ کی تقریبات تاریخی بنائیں گے۔
رمیش سنگھ اروڑہ نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے محکمہ اقلیتی امورکا بجٹ 200 فیصد تک بڑھا دیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ سکھ یاتریوں کے لیے سیکیورٹی و دیگر انتظامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔
وزیرِ اقلیتی امور نے بتایا کہ دسمبر میں 50 ہزار خاندانوں کو مائنارٹیز کارڈز دینے جا رہے ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ اس مرتبہ بھارت سے 3 ہزار سکھ یاتری پاکستان آئیں گے۔