خیبرپختونخوا کے پرائمری سکولوں کو تالا لگانے کا اعلان
نوٹیفکیشن کے حصول تک صوبے کی تمام پرائمری سکول بند رکھنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)خیبرپختونخوا کے پرائمری سکولوں کو تالا لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن نے اپ گریڈیشن کے نوٹی فکیشن کے حصول تک صوبے کے تمام پرائمری سکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پرائمری اساتذہ کا اپ گریڈیشن نہ ملنے پر سکول بند رکھنے کی دھمکی دی گئی ہے۔
صدر آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن ایپٹا عزیز اللہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہماری اپ گریڈیشن کابینہ سے منظوری کے بعد بھی نہیں ہورہی۔
متعدد بار احتجاج اور مذاکرات کے بعد بھی یہ معاملہ حل نہیں ہوا۔
صدر ایپٹا نے اعلان کیا کہ کل سے صوبے کے 26 ہزار پرائمری سکول بند رہیں گے اور ایک لاکھ پرائمری اساتذہ سڑکوں پر ہوں گے