’انصاف تو مل نہیں رہا ‘ بشریٰ بی بی عدالت میں روپڑیں
بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں،ڈاکٹر عاصم بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
( حاشر وڑائچ ،ارشاد قریشی)سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی عدالت میں جذباتی ہوگئیں۔جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے روپڑیں۔
اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت6 نومبر تک ملتوی ،بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل مصروفیات کے باعث عدالت پیش نہ ہوئے،عدالت نے وکلاکو بدھ تک جرح کرنے کا آخری موقع دیدیا،عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ،آئندہ سماعت پر جرح نہ کی تو جرح کا حق ختم کردینگے۔
بشری بی بی کمرہ عدالت میں رو پڑیں، بولیں کہ پاکستان میں بانی پی ٹی آئی اور مجھے ناانصافی پر سزا دی گئی،انصاف تو ہے ہی نہیں میں انصاف کے لیے نہیں آئی،میرا کمبل اور سامان گاڑی میں ہے، جب آپ کہیں گےجیل جانے کو تیار ہوں،ہمارے وکلاءسمیت تمام وکلاصرف وقت ضائع کرتے ہیں،جو اندر انسان بیٹھا ہے کیا وہ انسان نہیں ہے،کسی جج کو نظر نہیں آتا،میں اب اس عدالت میں نہیں آؤنگی،یہاں صرف ناانصافیاں ہوتی ہیں۔
ضرورپڑھیں:جیل میں عمران خان سے غیر انسانی سلوک روا رکھا جارہا ہے: زرتاج گل
دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں،ڈاکٹر عاصم بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرینگے،اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی،میڈیکل بورڈ میں پمز ہسپتال کے تین ڈاکٹرز اور ڈاکٹر عاصم یونس شامل ہیں،پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز اور ڈاکٹر عاصم پر مشتمل میڈیکل بورڈ آج بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرے گا۔