کےالیکٹرک صارفین پر ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا بوجھ مزید بڑھ گیا

Nov 04, 2024 | 13:03:PM
کےالیکٹرک صارفین پر ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا بوجھ مزید بڑھ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی کے بجلی صارفین مسلسل اضافی بوجھ برداشت کرنے لگے ،کے الیکٹرک صارفین پر ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا بوجھ مزید بڑھ گیا۔

ذرائع کے مطابق ستمبر کے مقابلے نومبر میں کےای صارفین ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں 2.17روپے فی یونٹ اضافی دیں گے،نومبر میں جون2024 کی ایڈجسٹمنٹ میں کےای صارفین کو 3.17 روپے فی یونٹ دینے ہوں گے، سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ملا کر کےای صارفین نومبر میں 4.91 روپے فی یونٹ ادا کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں کےای صارفین کیلئےمئی 2024 کی ایڈجسٹمنٹ کابوجھ 2.59 روپے فی یونٹ تھا،ستمبر2024میں کراچی والوں  کیلئے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کابوجھ ایک روپے فی یونٹ تھا۔ نومبر میں کے ای صارفین سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 1.74 روپے فی  یونٹ الگ سےدیں گے،اپریل تاجون2024کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کےتحت کےای صارفین سے وصولی ہو گی۔

ذرائع  کا مزید کہنا ہے کہ دسمبرمیں کےای صارفین جولائی2024 کی ایڈجسٹمنٹ میں3.03روپے فی یونٹ دیں گے،نیپرا سےکے الیکڑک کیلئے اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ آناا بھی باقی ہے،کے الیکٹرک نے اگست کی ایڈجسٹمنٹ میں51 پیسےفی یونٹ کا اضافہ مانگ رکھا ہے۔