(ویب ڈیسک)اداکارہ سحرخان اورشجاع اسد ڈائریکٹرسیفی حسن کی نئی ڈرامہ سیریل "تن من نیلونیل"میں مرکزی کرداراداکریں گے۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی یہ خوب صورت جوڑی ڈائریکٹرسیفی حسن کی نئی ڈرامہ سیریل"تن من نیلونیل"میں ایک ساتھ جلوہ گرہوگی،اورناظرین دونوں فن کاروں کوایک ساتھ ٹی وی اسکرین پر دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔
اس ڈرامہ سیریل کی کہانی مصطفیٰ آفریدی نے لکھی ہے جبکہ اسے سلطانہ صدیقی پروڈیوس کررہی ہیں۔
سحرخان کاشمارڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارائوں میں ہوتاہے،ڈرامہ سیریل"سانوری"سے ایکٹنگ کیریئر کاآغازکرنے کے بعد وہ اب تک کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہردکھاچکی ہیں جن میں میں اگر چپ ہوں،زخم،مشک،رنگ محل،فاسق،وفاکرچلے،نقب زن،دکھاوا،دکھاواسیزن 2،جفا اورفیری ٹیل جیسے ڈرامے شامل ہیں۔
سحرخان نے ڈراموں کے علاوہ کئی ٹیلی فلموں میں بھی کام کیاہے جن میں تیری میری کہانی اورجوڑی بن گئی جیسی ٹیلی فلمیں شامل ہیں۔
دوسری طرف شجاع اسد کا شمار بھی باصلاحیت ماڈلز اوراداکاروں میں ہوتاہے جنہوں نے 2019ء میں اداکاری کاآغازکیاجس کے بعد سے کئی ڈراموں میں اداکاری کرکے اپنی پہچان بناچکے ہیں،نیلم منیرخان کےساتھ ڈرامہ"پیاردیوانگی"میں ان کی اداکاری کوبہت پسندکیاگیاتھا۔