سندھ میں آئینی بنچز کیلئے وفاق سے رجوع کریں گے : مراد علی شاہ

چاہتے ہیں 26ویں آئینی ترمیم کے فوائد جلد سے جلد عوام کو ملیں: وزیر اعلیٰ سندھ

Nov 04, 2024 | 14:47:PM

(24 نیوز)وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وفاق سے رجوع کریں گے کہ جلد سے جلد سندھ میں آئینی بینچز بنائی جائیں۔

سندھ اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ چاہتے ہیں 26ویں آئینی ترمیم کے فوائد جلد سے جلد عوام کو ملیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ڈرافٹ پر تمام پارٹیوں کو راضی کیا۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران سندھ میں آئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق قرارداد ایوان میں پیش کی گئی جو منظور کر لی گئی۔

قرارداد وزیر پارلیمانی امور ضیاء لنجار نے پیش کی۔

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم اراکین نے کھڑے ہوکر قرارداد کے حق میں ووٹ کیا، قرارداد کے حق میں 123 اراکین نے ووٹ دیا۔

جماعت اسلامی کے فاروق احمد اور 4 آزاد ارکان نے قرارداد کی مخالفت کی۔

مزیدخبریں