(24 نیوز) آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میں 2وکٹوں سے ہرا دیا ۔
میلبورن میں کھیلے جانیوالے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نےٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستانی ٹیم47 ویں اوور میں 203 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی طرف سے کپتان محمد رضوان 44 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ نسیم شاہ نے 40 رنز کی اننگز کھیلی۔
آسٹریلیا کے مچل سٹارک نے3 ، پیٹ کمنز اور زامپا نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم نے ہدف 34 ویں اوور میں 8وکٹوں پر حاصل کر لیا ۔
جوش انگلس49 اور سٹیون سمتھ 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کے حارث رؤف نے3 نسیم شاہ نے2وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلیا کے 185 رنز پر پاکستان باؤلرز نے 8 وکٹیں حاصل کر لی تھیں تا ہم گرین شرٹس باقی دو وکٹیں حاصل کرنے میں ناکام رہے۔