ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم نے عمران خان کی صحت سے متعلق بتا دیا

Nov 04, 2024 | 15:44:PM
ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم نے عمران خان کی صحت سے متعلق بتا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کے کچھ ٹیسٹ تجویز کئے ہیں،ان کے طبی معائنے کی رپورٹ تیار کی جائے گی۔

 اڈیالہ جیل میں 4 ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کا ایک گھنٹے تک طبی معائنہ کیا، عمران خان کے طبی معائنے سے قبل اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا تھا کہ آج بانی پی ٹی آئی کا مکمل طبی معائنہ کیا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی۔

 دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان پر جسمانی تشدد تو نہیں کیا لیکن انہیں مینٹل ٹارچر کیا گیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم یوسف نے بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کیا، ڈاکٹر نے بتایا کہ وہ صحت مند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتظار پنجھوتا کس حالت میں واپس آئے ہیں؟جو تماشہ ان کے خلاف کیا گیا وہ کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔