امریکی گلوکارہ نے قومی ترانے کے دوران گالی نکلنے پر معافی مانگ لی

مجھے بہت افسوس ہے،میری نیت غلطی کرنے کی نہیں تھی،میں بہت گھبراگئی تھی،لومس

Nov 04, 2024 | 16:49:PM
امریکی گلوکارہ نے قومی ترانے کے دوران گالی نکلنے پر معافی مانگ لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی گلوکارہ لومس نے قومی ترانہ پڑھنے کے دوران منہ سے گالی نکلنے پر معافی مانگ لی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق گلوکارہ لومس نے گزشتہ دنوں صدارتی امیدواروں کے مباحثے سے قبل براہ راست ٹی وی نشریات کے دوران قومی ترانہ پڑھا تھا،اس دوران ان کے منہ سے گالی نکل گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گلوکارہ نے اپنی غلطی بھاپنتے ہی سامعین سے قومی ترانہ دوبارہ پڑھنے کی اجازت مانگی لیکن انہیں بتایا گیا کہ ریکارڈنگ لائیو ہے جس کے بعد گلوکارہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

گلوکارہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں خاصی تنقید  کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد لومس نے انسٹاگرام پوسٹ پر اس واقعے کو ایک حادثہ قرار دیا  اور مباحثہ منعقد کرنے والی ٹیم سمیت اپنے مداحوں سے بھی معافی مانگ لی۔

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے بہت افسوس ہے، میری نیت قومی ترانے کے دوران غلطی کرنے کی نہیں تھی،میں بہت گھبراگئی تھی۔