حکومت کا سروس چیفس کی مدت ملازمت 5 سال اور سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 کرنے کا فیصلہ

Nov 04, 2024 | 18:02:PM
حکومت کا سروس چیفس کی مدت ملازمت 5 سال اور سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 کرنے کا فیصلہ
کیپشن: قومی اسمبلی ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)حکومت نے سروسز چیف کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5 سال کرنے اور سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 34 کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے قومی اسمبلی میں آج بلز پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کچھ دیر میں شروع ہوگا جس میں آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل پیش کیا جانے کا امکان ہے ساتھ ہی پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل بھی منظوری کیلئے پیش کیا جائےگا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافے کا بل منظوری کیلئے پیش ہوگا جس میں حکومت نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 34 کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ججز کی تعداد میں اضافے سے متعلق 1997ء میں منظور کی گئی شق میں ترمیم کی جائے گی۔

اسی طرح آرمی ایکٹ میں ترمیم کے تحت سروسز چیفس کی مدت ملازمت میں اضافے پر غور کیا جائے گا اور سروسز چیف کی مدت  3 سے بڑھا کر 5 سال کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا