(احمدمنصور)خیبر پختونخوامیں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں6 خارجی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 3 اور 4 نومبر کی رات خیبر پختونخوا میں2کارروائیوں میں6 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا،آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسلی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا،دو سلی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں احمد شاہ عرف انتظار نامی خارجی دہشت گرد مارا گیا۔
سکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی جنوبی وزیرستان میں کی،جنوبی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر کے قریب خارجی دہشتگردوں کا گروہ در اندازی کی کوشش کر رہا تھا،سکیورٹی فورسز نے خارجی دہشتگردوں کی جانب سے در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی،در اندازی کی کوشش کرنے والے 5 خارجی دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے جبکہ3 زخمی ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان مسلسل افغان عبوری حکومت کے ساتھ موثر بارڈر مینجمنٹ کا مطالبہ کر رہا ہے،توقع ہے عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں ادا کرے گی،پاکستان توقع رکھتا ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی سرزمین کو خارجی دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف کارروائیوں کیلئے استعمال ہونے سے روکے گی،آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا