انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی پیش قدمی جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) سٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے لیکن اس اعلان نے ڈالر کی پیش قدمی پر کوئی اثر نہیں دیکھایا۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مسلسل مہنگا ہو رہا ہے ، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 277 روپے 78پیسے پر پہنچ گئی ہے ،کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 08پیسے کے اضافے سے 277روپے 78پیسے کی سطح پر بند ہوئے،اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 09 پیسے کے اضافے سے 278روپے 71پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔