محکمہ موسمیات کی موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی

Nov 04, 2024 | 19:46:PM
محکمہ موسمیات کی موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی
کیپشن: سموگ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے منگل کے روز موسم کے حوالے سے اہم پیش گوئی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اورگردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے،ادھرخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح /رات کےاوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔تا ہم صبح /رات کےاوقات میں سیالکوٹ، نارووال ، گوجرانوالہ ،لاہور، شیخوپورہ،،قصور،اوکاڑہ ، ساہیوال، فیصل آباد، سرگودھا،جھنگ ،بہاولپور ،ملتان ، رحیم یار خان،ڈی جی خان اور گردونواح میں سموگ/ ہلکی دُ ھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

ادھربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح / رات کےاوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

کشمیر میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ  گلگت بلتستان میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان۔ تاہم شام/رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

دیگر کیٹیگریز: موسم
ٹیگز: