سپریم کورٹ ججزکی تعداد بڑھانے کا بل اور پاکستان آرمی ایکٹ ترمیمی بل سینٹ سے منظور

Nov 04, 2024 | 21:10:PM
سپریم کورٹ ججزکی تعداد بڑھانے کا بل اور پاکستان آرمی ایکٹ ترمیمی بل سینٹ سے منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سپریم کورٹ ججز کی تعداد بڑھانےکا بل اور پاکستان آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور کر لیا گیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق ایوان بالا میں سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد بڑھانے کا بل منظور کر لیا گیا، اسلام ہائیکورٹ ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل بھی سینیٹ سے منظور  کر لیا گیا ، وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڈ نے بل ایوان میں پیش کیا،وزیرقانون اعظم نذیر تاڑر کی ایوان میں فاروق ایچ نائیک سے مشاورت بھی ہوئی۔

  این پی رہنما ایمل ولی خان نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی مخالفت کر دی، سینیٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کا شور شربا، بل کی کاپیاں پھاڑ دیں،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سینٹ اجلاس میں پہنچ گئے،وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے سپلمنٹری ایجنڈا پیش کرنے کی تحریک پیش کی ،پی ٹی آئی  اراکین سینیٹ نے چیئر مین سینیٹ ڈیسک کا گھیراؤ کر لیا ۔

سینیٹ نے پاکستان ایئر فورس ترمیمی بل منظور کرلیا 

ایوان بالا نے نیوی ترمیمی بل منظور کرلیا 

دونوں بلز خواجہ آصف نے ایوان میں پیش کیے

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: