قومی اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی کے شاہد خٹک اور عطا تارڑ کے درمیان ہاتھا پائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے شاہد خٹک اور ن لیگ کے عطا تارڑ کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت کی جانب سے مختلف بلز ضمنی ایجنڈےکے ذریعے لائےگئے، قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 کرنے کا بل کثرت رائےسے منظور کرلیا،اس دوران قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی کی، اپوزیشن نے سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا اور بل کی کاپیاں پھاڑ دیں۔
پی ٹی آئی کے شاہد خٹک اور ن لیگ کے عطا تارڑ کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی،حالات خراب ہونے پر سارجنٹ ایٹ آرمز ایوان میں داخل ہوگئے۔
ایوان میں دونوں طرف سے شدید نعرےلگائے گئے۔ عطا تارڑ نے 'بانی پی ٹی آئی کی باجی چور ہیں، قاسم کے بابا چور، پنکی،گوگی اور کپتان لوٹ کے کھا گئے پاکستان'، کے نعرے لگائے۔
یہ بھی پڑھیں:بینک ڈکیتیوں میں ملوث ملزم کس غلطی کی وجہ سے پکڑا گیا؟حیران کن انکشاف