(وقاص عظیم )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں وزارت اطلاعات و نشریات کیلئے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظور ی دیدی گئی ۔
ای سی سی اجلاس میں 23 ویں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے اخراجات کی ادائیگی کے لیے وزارت اطلاعات کی 95 کروڑ روپے کی سمری پر غور کیا گیا ،ای سی سی نے وزارت اطلاعات کو اپنے مختص کردہ بجٹ سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کردی،مالی سال کے اختتام پر فنڈز کی کمی کی صورت میں تکنیکی ضمنی گرانٹ مختص کی جائے گی،اہم ڈیجیٹل اقدامات کے لیے 53 کروڑ کی سمری متعلق تبادلہ خیال کیا گیا،ای سی سی نے وزارت اطلاعات کو اپنے بجٹ سے مطلوبہ رقم مختص کرنے کی ہدایت کر دی ، وزارت صنعت و پیداوار نے خیبرپختونخوا سے چینی کی برآمد سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے سے متعلق سمری پیش کردی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا میں چینی کی پیداوار صوبے کی سالانہ کھپت 9لاکھ میٹرک ٹن سے کم ہے، خیبر پختونخوا میں چینی کی کوئی کمی متوقع نہیں ہے، ای سی سی نے فراہم کردہ قومی اعداد و شمار کی بنیاد پر اپنے پہلے فیصلے کا اعادہ کیا،
صوبہ خیبرپختونخوا کی جانب سے درخواستوں اور تجاویز کو نوٹ کیا گیا،ای سی سی نے وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس کی جانب سے سپریم کورٹ کی مرمت کیلئے 15 کروڑ 10 لاکھ سرنڈر کرنے کی سمری منظور کرلی،ای سی سی نے رواں مالی سال کے لیے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کے ذریعے ان فنڈز کی منتقلی کی منظوری دے دی،ای سی سی نے پاکستان اسٹیٹ آئل اور سوکار آذربائیجان کے درمیان پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کے لیے سیل پرچیز ایگریمنٹ کی منظوری دے دی۔
ای سی سی نے پاور ڈویژن کی رواں مالی سال کے لیے سرکلر ڈیبٹ مینجمنٹ پلان منظور کرلیا،ایس سی او سمٹ کے دوران احتجاج کے باعث کیمروں کی مرمت کیلئے وزارت داخلہ کی 65 کروڑ کی سمری پر غور کیا گیا،ای سی سی کی وزارت اطلاعات کواپنے بجٹ سے فنڈز مختص کرنے کی ہدایت کی،23ویں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے انتظامات اور اسلام آباد کی خوبصورتی پر دو ارب ستر کروڑ خرچ کیے گئے،
سی ڈی اے اور وزارت داخلہ کو مزید غور کے لیے سمری واپس لانے سے پہلے تیسرے فریق سے لاگت اور اخراجات کی تصدیق کروانے کی ہدایت،ای سی سی نے دالوں اور چکن کی قیمتوں میں اضافے کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا،
ای سی سی نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ اور صوبائی انتظامیہ کی مشاورت سے صورتحال کی نگرانی کرے،ای سی سی کا ضروری اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیتے رہنے کا فیصلہ کیا ۔