آسٹریلیاکیخلاف نسیم شاہ انجرڈ ، اگلامیچ کھیلیں گے یا نہیں ؟خبر آگئی

Nov 04, 2024 | 23:23:PM
آسٹریلیاکیخلاف نسیم شاہ انجرڈ ، اگلامیچ کھیلیں گے یا نہیں ؟خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) آسٹریلیا میں جاری ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کا شکار  ہو گئے جس کے بعد اندیشہ تھا کہ وہ دوسرا میچ نہیں کھیل پائیں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی انجری تشویشناک نہیں، اگلے میچ تک فٹ ہو جائیں گے،فاسٹ بولر کے کریمپس پڑے ہیں، لیکن اگلے میچ میں وقت ہے وہ فٹ ہوجائیں گے،میلبورن میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کے دوران نسیم شاہ کو بولنگ کے دوران کریمپس پڑ گئے تھے، جس کی وجہ سے وہ اپنا آٹھواں اوور مکمل نہ کر سکے اور میدان سے باہر چلے گئے،واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا۔

دیگر کیٹیگریز: کھیل
ٹیگز: