(ویب ڈیسک)بھارتی عدالت نے منشیات کے کیس میں بالی ووڈ ہیرو شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کا ایک روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا جبکہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے حکام نے آریان خان کا موبائل قبضے میں لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے آریان خان سمیت 8افراد کو منشیات کے کیس میں حراست میں لیا تھا۔آریان خان کو ایک روزہ ریمانڈ پربھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو ( این سی بی) کے حوالے کردیا گیا ۔این سی بی نے کروز شپ پر ہونے والی ایک پارٹی پر چھاپہ مارا تھا، اس معاملے میں تاحال شاہ رخ خان کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے اور دو خواتین سمیت تقریباً 8 افراد کو منشیات کےکیس میں حراست میں لینے کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے حکام پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔آریان کا موبائل فون ضبط کر لیا گیا ہے اور اس کی سکیننگ کی جا رہی ہے،آریان خان کی گرفتاری کے بعد شاہ رخ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امی سوئی ہوئی ہیں۔۔کمسن بیٹیاں کئی دن تک ماں کی موت سے بے خبر۔۔