صدر کو ’’غدار‘‘ کہنے پر ممبر پارلیمنٹ اور ٹی وی میزبان گرفتار

Oct 04, 2021 | 11:56:AM
 تیونس ، صدر، قیس سعید
کیپشن: تیونس کے صدر قیس سعید کی پورٹریٹ (فوٹو بشکریہ رائٹرز))
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)افریقی ملک تیونس کے صدر قیس سعید کو ایک ٹی وی پروگرام میں’’ غدار ‘‘کہنے کے نتیجے میں ایک ممبر  پارلیمنٹ اور ٹی وی میزبان کو گرفتار کر لیا گیا۔

العرببیہ اردو کی ویب رپورٹ کےمطابق تیونس کے ٹی وی چینل زیتونہ کے ایک پروگرام کے دوران قدامت پسند سیاسی جماعت کرامہ پارٹی کے سیاستدان عبدالطیف العلوی اور میزبان عامر عیاد نے ملکی صدر پر تنقید کرتے ہوئے انہیں غدار کہہ دیا تھا۔تیونس کے سرکاری وکیل سمیر بن عمر نے اس حوالے سے بتایا کہ فوجی عدالت نے ان دونوں افراد کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ ان پر ملکی سلامتی کے خلاف سازش اور فوج کی توہین کا الزام لگایا گیا ہے۔

اس بارے میں فوج اور پولیس کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل جاری نہیں کیا گیا۔ تیونس کے صدر قیس سعید نے  جولائی2021 میں صدارتی فرمان کے ذریعے ملک کا اقتدار سنبھال تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پنڈورا پیپرز--- وزیراعظم نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا