شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو جیل بھیج دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)مقامی عدالت نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات برآمدگی کیس میں ایک دن کے ریمانڈ پر نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی تحویل میں دیتے ہوئے جیل بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق این سی بی نے عدالت سے آریان خان کا دو دن کا ڈیمانڈ منظور کرنے کی استدعا کی تھی، تاہم عدالت نے انہیں ایک دن کے ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔آریان خان کے ساتھ اس کے دو دوستوں کو بھی این سی بی کی تحویل میں دے دیا گیاجبکہ عدالت نے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی۔
آریان خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے کلائنٹ کا منشیات برآمدگی میں کوئی معاملہ نہیں ہے، وہ صرف اس پارٹی میں مدعو تھے۔
یاد رہے کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے منشیات کے کیس میں حراست میں لے لیا۔ آریان کو گزشتہ شب ممبئی کے ساحل سے دور کروز جہاز پر منعقد ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مارنے کے بعد این سی بی نے تحویل میں لیا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دوران تفتیش زیر حراست آریان این سی بی حکام کے سامنے روپڑے اور اعتراف کیا کہ وہ تقریباً گزشتہ 4 برسوں سے منشیات لے رہے ہیں۔
این سی بی حکام کا بتانا ہے کہ دوران تفتیش آریان خان نے انکشاف کیا کہ جب وہ امریکا اور دبئی میں تھے تو اس دوران بھی وہ منشیات کا استعمال کیا کرتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:عمر شریف کی نماز جنازہ آج جرمنی میں ادا کی جائیگی