کابل:مسجد دھماکے کے بعد طالبان کا داعش کیخلاف بڑا آپریشن، دھماکوں کی گونج

Oct 04, 2021 | 12:42:PM
کابل، دھماکے، داعش ، آپریشن
کیپشن: کابل میں داعش کے خلاف آپریشن کے دوران دھماکوں کا منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کا داعش کے خلاف آپریشن ۔جھڑپوں میں  فائرنگ کا تبادلہ ،دھماکوں کی آوازوں سے پورا علاقہ گونجتا رہا ۔

 ترکی اردو کے جاری کردہ ٹویٹر پیغام کے مطابق کابل شہر کے شمالی علاقے خیر خانہ میں طالبان  نے گزشتہ رات داعش کے خلاف بڑا آپریشن کیا ۔ آپریشن عیدگاہ مسجد میں دھماکے کے واقعے کے بعد رات کو شروع ہوا جب داعش کے دہشت گردوں نے ایک گھر میں پناہ لی۔ آپریشن کے دوران مختلف جھڑپوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ خیر خانہ کا پورا علاقہ دھماکوں کی آوازوں سے گونجتا رہا۔ آپریشن  داعش عناصر کی شکست کے بعدختم ہوا ۔

یہ بھی پڑھیں: ملعون سویڈش کارٹونسٹ لارس ولکس 2 پولیس گارڈوں سمیت کار حادثے میں ہلاک