پنڈورا پیپرز میں کتنے پاکستانی شامل ۔۔ تفصیلات سامنے آ گئیں

Oct 04, 2021 | 12:55:PM
شوکت ترین علیم خان فیصل ووڈا
کیپشن: پنڈورا پیپرز کی فہرست جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پنڈورا پیپرز میں آف شور کمپنیاں رکھنے والے 700 سے زائد پاکستانیوں کے نام سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق پنڈورا پیپرز کی آف شور کمپنیوں کی لسٹ میں وزیر خزانہ شوکت ترین، وفاقی وزیر مونس الہٰی، سینیٹر فیصل واوڈا اور سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کے نام بھی موجود ہیں۔
پنڈورا پیپرز کی فہرست میں ن لیگ کے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیٹے کا نام بھی آگیا ہے جبکہ پی پی کے شرجیل میمن بھی اس لسٹ کا حصہ ہیں۔
پنڈورا پیپرز میں وفاقی وزیر صنعت خسرو بختار کے اہل خانہ کے نام بھی آف شور کمپنی نکل آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شوہر کے ہاتھوں بیوی کی دردناک موت۔۔ ظالم نے لاش کیساتھ وہ کام کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے
اس لسٹ میں وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی وقار مسعود کے بیٹے اور ایگزیکٹ کمپنی کے مالک شعیب شیخ کے نام بھی آف شور کمپنی نکل آئی ہے۔
پنڈورا پیپرز کی فہرست میں کچھ ریٹائرڈ فوجی افسر، کچھ بینکار، کچھ کاروباری شخصیات اور کچھ میڈیا مالکان کے نام بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو جیل بھیج دیا گیا