عمران خان نے قوم کو فیک منصوبوں کا چورن بیچا:مریم اورنگزیب 

Oct 04, 2021 | 14:28:PM
 وزیراعظم ،عمران خان، پینڈورا پیپرز ، نواز شریف 
کیپشن:  مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎عمران خان اپنے تمام اے ٹی ایمز سے استعفا لیں تاکہ ان کیخلاف قانونی کارروائی ہو، عمران خان کی سیاست اب نواز شریف کے نواسے کے خلاف فیک نیوز کی مرہون منت ہے۔

مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب وہ معاشرہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا جہاں آئین اور قانون کی بالادستی نہیں ہوتی، عمران خان حکومت میں آنے کے لئے آپ نے قوم کو فیک منصوبوں کا چورن بیچا، عمران صاحب آج کی تقریر میں پینڈورا پیپرز میں سامنے آنے والے وزرا کا استعفا قوم کو دیتے،جو بات سچ ہے وہ قوم کے سامنے آنی چاہئے۔

واضح رہے کہ پنڈورا پیپرز میں 700 سے زائد پاکستانیوں کے نام سامنے آئے ہیں ، کچھ ریٹائرڈ فوجی افسر، کچھ بینکاروں، کچھ کاروباری شخصیات اور کچھ میڈیا مالکان کے نام بھی شامل ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: بجلی صارفین کو پھر بڑا جھٹکا ۔۔فی یونٹ کتنا اضافہ ہوا۔جانیے