(24 نیوز)ہیومینٹیز گروپ کی گلشن فاطمہ نے 1092 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق حافظہ تنزیلہ سحر نے 1090 نمبر لیکر دوسری ،سلیحہ نواز نے 1089 نمبرحاصل کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔
فیڈرل بورڈ میٹرک میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 12 ہزار 531 سٹوڈنٹس نے ان رول کیا۔
مجموعی طور پر 1 لاکھ 11 ہزار 306 سٹوڈنٹس نے امتحانات میں کامیاب ہوئے۔فیڈرل بورڈ میں میٹرک پاسنگ شرح 99.85 فیصد رہی ۔
بورڈ امتحانات میں سائنس گروپ کے 499 ریگولر جبکہ ہیومینٹیز گروپ کے 148 بچے غیر حاضر رہے۔
سائنس گروپ میں پرائیویٹ داخلہ بھیجنے والے 261 اور ہیومینٹیز گروپ کے 155 سٹوڈنٹس غیر حاضر رہے۔امتحانات کے دوران 47 بچوں کو یو ایف ایم کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں:پنڈورا پیپرز میں کتنے پاکستانی شامل ۔۔ تفصیلات سامنے آ گئیں