دنیا طالبان حکومت کووسائل مہیا کرے۔ حالات بہتر ہو جائیں گے: شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دنیا طالبان حکومت کو وقت اور وسائل مہیا کرے، حالات بہتر ہوجائیں گے۔
کراچی میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ممتاز عالم دین اور صدر وفاق المدارس مفتی تقی عثمانی سے دارالعلوم کورنگی میں ملاقات کی جس میں مدارس اور نظام تعلیم سمیت افغانستان کے معاملات پر بات چیت ہوئی، اس موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مساجد اور مدارس اسلام کے مینار ہیں، اسلام کی تبلیغ میں مدارس کا کردار بہت اہم ہے، حکومت مدارس کی دینی خدمات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،اس موقع پر مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال پر حکومت پاکستان کا مؤقف درست ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے شجرکاری پر توجہ دینا ہو گی: شاہ محمود