بھارتی کسانوں کاملک گیر احتجاج کا اعلان۔۔ پرینکا گاندھی گرفتار

Oct 04, 2021 | 15:00:PM
ملک گیر احتجاج
کیپشن: بھارت ملک گیر احتجاج کی کال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لکھیم پور کھیری حادثے کے بعد کسانوں نے ملک گیر احتجاج کی کال دے دی۔انتظامیہ نے حالات خراب ہونے کے پیش نظراپوزیشن رہنما پرینکا گاندھی کو حراست میں لے لیا  ہے۔

 تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں کسانوں کے احتجاج کے دوران جونیئر وزیر داخلہ کے قافلے کی گاڑی کی زد میں آکر4کسان ہلاک متعدد زخمی ہو گئےتھے۔ جس کے بعد مشتعل افراد نے جونیئر وزیر داخلہ کے قافلے میں شامل گاڑی کو آگ لگادی جس سے کار میں موجود 4 افراد  بھی ہلاک ہوگئے۔